۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جرمنی

حوزہ/ غزہ پر اسرائیل کے حملے گزشتہ تین ماہ سے جاری ہیں، غزہ پر صیہونی حملے کے ساتھ ہی گزشتہ 12 ہفتوں سے فلسطینیوں کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورت کے مطابق، غزہ پر اسرائیل کے حملے گزشتہ تین ماہ سے جاری ہیں، غزہ پر صیہونی حملے کے ساتھ ہی گزشتہ 12 ہفتوں سے فلسطینیوں کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

جرمن شہر برلن کے علاوہ اس ملک کے دیگر شہروں میں بھی گزشتہ بارہ ہفتوں سے غزہ کے باشندوں کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

نہ صرف جرمنی بلکہ برطانیہ سمیت یورپ کے کئی دوسرے ممالک میں لوگ متحد ہو کر فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں، یہ لوگ سڑکوں پر نکل کر صیہونیوں کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

ہفتے کے روز برلن کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں کے حامیوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ میں قتل عام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، ان لوگوں نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔

فلسطین کے حامیوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے بحران کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .